مکوآنہ(نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ناظم رائے شیر محمد عرف گہلا کھرل انتقال کرگئے ۔ مرحوم رائے اصغر علی کھرل ، رائے اکبر علی کھرل اور رائے ناصر علی کھرل، رائے وارث کھرل کے والد محترم جبکہ چیئرمین پر یس کلب مکوآنہ(اولڈ)رائے یوسف کھرل کے ماموں جان تھے۔ مرحوم رائے شیر محمد عرف گہلا کھرل کی وفات کی خبر پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پریس کلب مکوآنہ (اولڈ)کے عہدیدران۔ ممبرا ن نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی گئی۔




