پنجاب میں مزید6ہزار سے زائد سرکاری سکولز آؤٹ سورس کرنے کا امکان

لاہور (بیوروچیف) پہلے تین مراحل کے نتائج کے بعد پنجاب میں مزید سرکاری سکول آئوٹ سورس کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکول آئوٹ سورسنگ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ زیر غور لاتے ہوئے فیز فور کے لیے سکولوں کی فائنل لسٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فیز فور میں مزید 6460سرکاری سکولز آئوٹ سورس کیے جانے کا امکان ہے، جن میں 600ہائی سکولز جبکہ 5860پرائمری و مڈل سکولز شامل ہیں۔پہلے تین مراحل میں سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے پروگرام کو مزید وسعت دینے پر غور شروع کیا ہے۔ فیز فور کے لیے مزید سرکاری سکولوں کی فائنل فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل لسٹ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد ہزاروں مزید سرکاری سکولز آئوٹ سورسنگ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں