ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ شادی کرنے اور بچہ گود لینے کا فیصلہ کرنے کے بہت قریب پہنچ چکی تھیں۔شروتی ہاسن نے حال ہی میں سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ماں بننا چاہتی ہیں، چاہے وہ اپنا ہو یا گود لیا ہوا۔شروتی ہاسن نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کا ساتھ بہت پسند ہے، لیکن میں نے اپنی ساری زندگی کسی ایک خانے میں فٹ نہ ہونے کے انداز میں گزاری ہے۔




