ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کا دورہ آرٹس کونسل ساہیوال

ساہیوال (بیوروچیف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز شبیر احمد بٹ نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کا دورہ کیا انہوں نے گیلری میں قائم کلچرل کارنر کا تفصیلی معائنہ کیا اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے رکھی گئی مختلف اشیاء میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے روایتی مٹی کے برتنوں اور ڈول میکنگ کے نمونوں کا بھی معائنہ کیا۔ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں