اواگت (نامہ نگار) 205 رب ٹھاکر والا میں بڑی گیارہویں شریف کی روحانی محفل 205رب ٹھاکر والا: بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت غلام دستگیر تزیل الرحمن شاہ نے کی۔ محفل میں خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ صاحب آستانہ عالیہ مراڑہ شریف، سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کیا۔صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں عشقِ رسول ۖ، سیرتِ طیبہ اور دینی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ محفل کے دوران نعتِ رسول مقبول ۖ اور درود و سلام کی صداں سے روحانی ماحول قائم رہا۔محفل میں شریف، قاری نثار احمد، ڈاکٹر مشتاق، صفدر علی، منیر احمد، غلام علی، میاں مبشر علی، رانا شہباز قادری، میاں محمد مدثر، میاں بابر، میاں ریحان، ملک اسلم، اعجاز، ملک سرفراز علی، ملک رضوان، میاں عنصرعلی سمیت دیگر عاشقانِ رسول ۖ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔




