چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی’ اعجاز الرحمن

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہوگا۔ چار رکنی قومی ٹیم میں احمر سلڈیرا،غضنفر بلال، دانیال الرحمن اور محمد معیز شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض محمد حسین چٹھہ انجام دیں گے۔ اعجازِ الرحمن نے بتایا کہ کھلاڑی اس وقت ایونٹ کی بھر پور تیاری میں مصروف ہیں اور عالمی ٹائٹل کے حصول کے لئے دنیا بھر سے تقریبا 48 ممالک کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نمایاں ممالک میں پاکستان، امریکہ، جرمنی، ملائیشیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کویت، چین، کینیڈا، اسپین، فرانس، سویڈن، نیدرلینڈز، پولینڈ، ترکی، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں