کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں اپنے جم کے ملبوسات سے متعلق سوالات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں میزبان نادیہ خان نے عامر عدنان برانڈ کی چیف ایگزیکٹو پریشے عدنان کا انٹرویو کیا، جس میں جم کلیکشن سے متعلق سوال بھی کیا گیا۔نادیہ خان نے پوچھا کہ کیا ان کے والدین جم کلیکشن کے نسبتا بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں پریشے عدنان نے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اپنے کام اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کے بعد وطن واپسی پر ان سے جم کے ملبوسات اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فٹنس ویڈیوز سے متعلق سوالات کیے گئے، جسے انہوں نے نامناسب قرار دیا۔ پریشے عدنان کے موقف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا۔




