مہنگائی کا طوفان،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

فیصل آباد / لاہور (سٹاف رپورٹر /بیوروچیف) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں قابو میں نہ آسکیں،سرکاری نرخ نامے کے باوجود شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پرمجبور ہیں ، پیازکاسرکاری ریٹ 195روپے، مارکیٹ میں 200روپے فی کلوفروخت ہو رہا ہے،ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 150روپے،شملہ مرچ 280،کریلا220اورگوبھی 180روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے ۔فیصل آبادمیں بھی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،سرکاری نرخ نظر اندازکرتے ہوئے بیف 1150کے بجائے 1500روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے، مٹن کی سرکاری قیمت کی بجائے اڑھائی ہزارروپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔پشاورمیں آٹا بھی مہنگا ہوگیا، 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ کردیا گیا،فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 3150روپے کا ہو گیا، کوئٹہ میں ٹماٹر 40روپے،پیاز 20روپے اور بھنڈی 30روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، مٹرکی قیمت میں بھی 50روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں