ساہیوال (بیوروچیف) سٹی سرکل میں کارروائیاں، 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد سٹی سرکل ساہیوال کی کاروائی، 38 لاکھ سے زائد مالیت کی 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد5 گینگ ہائے کے 22 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی سر براہی میں ساہیوال پولیس نے سٹی سرکل ساہیوال میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے 5 گینگ ہائے کے 22 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے.* پولیس نے تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 16 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 25 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح تھا نہ فتح شیر کے علاقہ میں پولیس کارروائی کے دوران 13 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی مالیت تقریباً 23 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔ جبکہ تھا نہ فرید ٹاؤن کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 12 لاکھ 37 ہزار روپے ہے۔ تینوں تھانہ جات کی مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی کل مالیت تقریباً 38 لاکھ سے زائد مالیت بنتی ہے۔ ساہیوال پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ٹیموں نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی یقینی بنائی۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور قیمتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ساہیوال پولیس شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور چوری شدہ مال کی برآمدگی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔




