چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تھانہ لنگرانہ پولیس کی کارروائی، دو گمشدہ بچیوں کو والدین سے ملا دیا. وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصا بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چنیوٹ کے تھانہ لنگرانہ کے ایس ایچ او محسن حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری اور عملی اقدامات کا سلسلہ تیز کر کرتے ہوئیکامیاب کارروائی کی جس میں دو گمشدہ بچیوں کو محفوظ طریقے سے تلاش کر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا بچیوں کی اپنے پیاروں سے واپسی پر ان کے اہلخانہ نے پولیس کی اس تیز رفتار اور بروقت کارروائی کا شکریہ ادا کیا۔پولیس حکام نے اس موقع پر والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھیں ترجمان پولیس کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی، ناگہانی صورتحال یا بچوں کی گمشدگی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔




