اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کے تحت ملک بھر میں 16کروڑ 40لاکھ سے زائد افراد کی سکریننگ کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔ پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے ، پہلے چھ ماہ کے دوران تقریباً 16لاکھ افراد تک رسائی حاصل کی جائے گی جس کے بعد مرحلہ وار ملک کے دیگر علاقوں تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنا ہے۔




