لانگ مارچ ‘سکیورٹی انتظامات پر روزانہ کروڑوں روپے کے اخراجات

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات پر روزانہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کا تخمینہ سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ4اکتوبر تک موخر کیے جانے کے باوجود اسلام آباد میں کنٹینرز اور اضافی پولیس نفری موجود ہے۔سیکیورٹی انتظامات کے لیے اسلام آباد میں 1550کنٹینرز لگائے گئے ہیں،جن کا یومیہ کرایہ 4کروڑ 65 لاکھ روپے بنتا ہے،کنٹینرزکا ایک ہفتے کا کرایہ 32 کروڑ 55 لاکھ جبکہ دو ہفتوں کا خرچ 65 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گا۔اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں، جبکہ مجموعی سیکیورٹی اخراجات ایک ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ پنجاب سے 16 ہزارپولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے کھانے پر روزانہ 96 لاکھ روپے اور ایک ہفتے میں 6 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ ہونیکا تخمینہ ہے، جبکہ سندھ پولیس کے کھانے پر دو ہفتوں میں ایک کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے 70 کوسٹرز اور 30 ڈبل کیبن گاڑیاں بھی کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔ 70 کوسٹرزکا یومیہ کرایہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 30 ڈبل کیبن گاڑیوں کا یومیہ کرایہ 3 لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں