پٹرول،ڈیزل پر ٹیکسوں کی بھرمار،عوامی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آباد(بیوروچیف)پٹرول کی اصل قیمت پرٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا،ایک لیٹرپٹرول اصل قیمت سے 136 روپے 34پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیمت سے 122روپے 68پیسے فی لیٹر مہنگا ہے، پٹرول کی ایک لیٹر اصل قیمت اور شہریوں کیلئے اس کی مقرر کردہ قیمت میں بھاری ٹیکسوں اور مارجنز کی وجہ سے فرق مزید بڑھ گیا، سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پٹرول پر 134روپے 44 پیسے کی لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جارہی ہے اس میں ایک روپے 90پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 122روپے 68پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں، پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 254روپے 96پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391روپے 30پیسے مقرر ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر 80روپے پٹرولیم لیوی، 5روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 23روپے 68پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر ان لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن کی مد میں 7روپے 91پیسے وصول کیے جار ہے ہیں جبکہ فی لیٹر پیٹرول پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7روپے 87پیسے اور ڈیلرز مارجن 9روپے 98پیسے عائد ہے، دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی لاگت 285روپے 85پیسے بنتی ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اس وقت 408روپے 53پیسے مقرر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں