کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ میری مصروفیت کی وجہ سے اہلیہ ناراض لیکن کامیابی پر خوش بھی ہوتی ہیں۔سیف علی خان حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر، اہلیہ کے ردِعمل، مداحوں اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں گفتگو کی۔اداکار نے بتایا کہ جب میں نے ایک ریئلٹی شو میں شرکت کی تو میری شادی کو صرف 4 ماہ ہوئے تھے، اس کے بعد مجھے کیریئر میں تیزی سے ترقی ملی اور شوٹنگ کے سلسلے میں اکثر سفر کرنا پڑتا ہے۔سیف علی خان کے مطابق اہلیہ کے لیے بھی یہ صورتِ حال ایک نئے تجربے کے طور پر سامنے آئی-




