ڈبلن (سپورٹس نیوز) آئرلینڈ کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ایڈ جوائس کو قومی مردوں کی ٹیم کا ہائی پرفارمنس بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق 48 سالہ ایڈ جوائس فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور مردوں کی سینئر ٹیم کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے پروگرام پر بھی کام کریں گے۔




