پاکستان کوچنگ سٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بھی پی سی بی کے مذاکرات جاری ہیں، شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے۔شان ٹیٹ 23-2022 میں 1 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل تک وہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے۔ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کے لیے تینوں فارمیٹس میں مستقل کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں