فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے پاکستان ویمنز انڈر19کرکٹ ٹیم کا اقبال سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری۔کوچز کی نگرانی میں20رکنی سکواڈ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انٹراسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی حصہ لے رہا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2سے 16اکتوبر تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تین ملکی کرکٹ سیریز کھلی جا ئیگی جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔




