ڈاکٹر غلام مرتضیٰ فیکلٹی آف ایگریکلچر کا ڈین مقرر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب/ چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کو فیکلٹی آف ایگریکلچر کا ڈین مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ زرعی علوم کے مختلف شعبوں میں وسیع تدریسی، تحقیقی اور علمی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے دی جانے والی فیلوشپ کے تحت یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا کے کوآپریٹو ریسرچ سینٹر فار کنٹیمینیشن اسیسمنٹ اینڈ ریمیڈی ایشن آف دی انوائرنمنٹ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق مکمل کی۔ اپنے تدریسی و تحقیقی کیریئر کے دوران ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے 125 سے زائد پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز اور محققین کی نگرانی کی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مستند تحقیقی جرائد میں 200 سے زائد تحقیقی مقالات تحریر اور مشترکہ طور پر شائع کیے ہیں، جنہیں 12 ہزار سے زائد مرتبہ حوالہ دیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں