فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک NA-100 کے زیرِ اہتمام پیر سید باغ علی شاہ (بابا جی سرکار) کے عرس کی تقریب کا انعقاد جامع مسجد گلزارِ مدینہ 50چک سٹھیالہ میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدار ت مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے کی۔اس موقع پر پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری،پیر سید وسیم الحسن شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ قاسم حسان نقشبندی و دیگر مقررین خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اولیائے کرام نے اپنی زندگیاں دین اسلام کی سربلندی اوراصلاح معاشرہ کیلئے وقف کر دیں۔ اولیااللہ کی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچا کر انکامستقبل سنوارا جاسکتا ہے۔ پیر سید باغ علی شاہ رحم اللہ علیہ جیسے نفوسِ قدسیہ نے ہمیشہ انسانیت سے محبت، امن، رواداری اور اتحادِ امت کا درس دیا۔صوفیائے عظام اسلام کے وہ درخشندہ ستارے ہیں جنہوں نے اپنے حسنِ اخلاق اور کردار کی خوشبو سے تاریک دلوں کو منور کیا۔ اولیااللہ نے کسی تلوار یا زورِ زبردستی سے نہیں بلکہ اپنے عالی ظرف، خدمتِ خلق اور سیرتِ مصطفی ۖ کی تعلیمات سے لاکھوں دلوں کو اسلام کا گرویدہ بنایا۔پاکستان سنی تحریک اولیااللہ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے شب وروزکوشاں ہے۔ تقریب کے اختتام پرملکی ترقی سلامتی استحکام اور وطن عزیز میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پرپاکستان سنی تحریک کیضلعی صدر مولانا عادل رضاقادری،مولانا شاہزیب قادری، پیرسید تصدق حسین شاہ گولڑوی،قاری زاہدعلی ضیا معینی،منور علی منور،خرم شہزادمعصومی،حافظ ارسلان ،صادق نوشاہی ودیگر بھی شریک تھے ۔




