ساہیوال (بیورو چیف)ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈاکو پولیس کانسٹیبل، الیکٹریشن اور تین طالب علموں سے مجموعی طور پر 6لاکھ 6 ہزار روپے نقدی، دو موٹر سائیکلیں اور چار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چک 120نائن ایل کمیر میں ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر پولیس کانسٹیبل محمد رمضان سے 17ہزار روپے نقدی اور 80ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔ اڈہ بہادر شاہ پر ایک الیکٹریشن دکاندار سلمان اور اس کے دوست عدنان سے موٹر سائیکل نمبر اے سی زیڈ 7873 اور 9 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا گیا۔اسی طرح ستھرا پنجاب سٹاک احاطہ چک 20 گیارہ ایل کے قریب تین طالب علموں اقدس عباس، مظہر ہمایوں اور ظل حسنین سے موٹر سائیکل ہونڈا نمبر اے ایس ایس 2144، مالیت دو لاکھ روپے، اور تین موبائل فون چھین لئے گئے۔، مالیت 2 لاکھ 65 ہزار روپے، چھین لیے گئے۔ ملزمان کار نمبر اے زیڈ 829 میں فرار ہوگئے۔پولیس کمیر، بہادر شاہ اور غازی آباد نے محمد رمضان، سلمان اور اقدس عباس کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔




