اسلام آباد (بیوروچیف) کے الیکڑک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں نپیرا میں درخواست کررکھی ہے، درخواست میں بجلی1روپے73پیسے فی یونٹ اضا فے کی استدعا ہے۔ اتھارٹی سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14ارب 46کروڑ 40لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8روپے 82پیسے فی یونٹ رہی۔اگست میں پانی سے37.84فیصد، مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد، درآمدی کوئلے سے15.59فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے2.15فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران مقامی گیس سے 7.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے45.25 روپیدرآمدی ایل این جی سے 45.92فیصد بجلی پیدا کی گئی۔




