لاہور (بیورو چیف)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے قبل اجتماع گاہ کی طرف جانے والی چار شاہراہوں پر مرمتی کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمہ مواصلات کے افسران نے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کو شاہراہوں کی صورتحال اور مرمتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سندر۔رائے ونڈ روڈ، پاچیاں بائی پاس اور میاں جی عبداللہ روڈ پر پیچ ورک کی نشاندہی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے ایکسین اور ایس ای کو تمام میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنانے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر نے مرمتی کام کے پلان کو فوری جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے سائن بورڈ اور لین مارکنگ کے کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔




