منشیات سمگلر میاں بیوی کو عمر قید،15لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین نے منشیات سمگلر میاں بیوی کو عمر قید اور 15لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے 2023ء میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران کار سوار ملزم عبدالہادی کے قبضہ سے 6 کلو ہیروئن اور اسکی اہلیہ گلسیت بی بی سے دو کلو ہیروئن برآمد کی تھی جو کہ علاقہ غیر سے ہیروئن لا کر فیصل آباد میں فروخت کرتے تھے، جس پر منشیات فروش میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالہادی کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانہ جبکہ اسکی اہلیہ گلسیت بی بی کو 14 سال قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں