اسلام آباد (بیوروچیف) اسٹیل انڈسٹری کیلئے بجلی پرسیلز ٹیکس کی شرح مزید سخت کردی گئی،فاٹا، پاٹا اور ری رولز کو کم ٹیکس شرح صرف مخصوص شرائط پر ملے گی۔ایف بی آرنوٹیفکیشن کیمطابق ری رولرزبجلی کے ہریونٹ پر 30 روپے سیلزٹیکس اداکریں گے،فاٹاوپاٹاکے اسٹیل میلٹرز،کمپوزٹ یونٹس کیلئے بھی شرائط مزیدسخت کردی،اگرمقامی اسکریپ استعمال کریں گے تو ہریونٹ پر 20روپے جی ایس ٹی لگے گا۔70 فیصد سے زائددرآمدی خام مال یا اسکریپ کے استعمال پر 5روپے یونٹ ٹیکس لاگو ہوگا،5 روپے یونٹ کے رعایتی ریٹ کااطلاق سہہ ماہی خریداری یادرآمدات کی بنیاد پر ہوگا.، بجلی پروصول ہونیوالا سیلز ٹیکس ایڈوانس سمجھا جائے گا، بعد میں آئوٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا،بجلی کنکشن کا مالک بدلنے یا لیز پر دینے کے باوجود برقرار رہے گا۔




