راوی اربن منصوبوں پر قرض دینے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے روڈا کے منصوبوں کے لیے 15ارب روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کرلیا۔حکومت نے روڈا کے لیے قرض اور منسوخ شدہ قرضی رقم کی بحالی کی منظوری دے دی۔پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی 15ارب روپے تک رقم صوبائی اکاونٹ ون میں جمع کرائے گی۔دستاویزات کے مطابق خزانے میں اقساط کی صورت میں موصول ہونے والی رقم روڈا کو بطور قرض جاری کی جائے گی۔،روڈا کو قرض طے شدہ شرائط کے تحت مالی سال 2026-27 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق روڈا کے منسوخ شدہ 2 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد قرضی بیلنس کی بحالی بھی منظور دیدی گئی،بحال شدہ قرضی رقم دریائے راوی پر سیلاب سے بچاو کے اہم منصوبوں پر خرچ ہوگی،قرضی رقم کی بحالی کا مقصد سیلاب سے بچاو کے منصوبوں پر بلاتعطل کام یقینی بنانا ہے،قرض اور ضمنی گرانٹ کی منظوری صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں