اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات کا فیصلہ کرلیا’ذرائع کے مطابق نومبر سے فروری کیلئے 25سے 26ایل این جی کارگوز خریدنے کا منصوبہ ہے ۔ قطر سے طویل مدتی معاہدے، دوست ممالک،اسپاٹ مارکیٹ سے کارگوز خریدے جائیں گے، حکومت کا ایل این جی ٹرمینلز کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ۔ نجی بجلی پیدا کرنے والوں کو آزادانہ ایل این جی درآمد کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ٹرمینلز کی خالی گنجائش استعمال کے لیے تھرڈ پارٹی رسائی دی جائے گی ۔اسپاٹ ایل این جی قیمت 26 سے27ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک محدود رکھنے کا ارادہ ہے ۔پیٹرولیم ڈویژن سمری تیارکر رہا ہے،کابینہ توانائی کمیٹی میں پیش کی جائیگی ۔وزیراعظم کوگیس لوڈمینجمنٹ پلان پرابتدائی بریفنگ،کابینہ سے حتمی منظوری لی جائیگی۔گزشتہ سردیوں میں پی ایس او، پی ایل ایل نے 36 ایل این جی کارگوز درآمد کیے تھے۔




