ماموں کے ہاتھوں بھانجا قتل،ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون وائی بلاک میں گھریلو جھگڑے پر ماموں نے فائرنگ کر کے بھانجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ماموں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون وائی بلاک گلی نمبر1 کے رہائشی آفاق ولد عابد علی کا ماموں شہزاد ولد محمد ارشد سکنہ دارالسلام کے ساتھ گھریلو معاملات پر جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ شب محمد ارشد بھانجے کے گھر آیا اور تلخ کلامی پر شہزاد نے فائرنگ کر کے بھانجے آفاق کو بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر آفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ماموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ روڈ پر نگہبان پورہ پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ کے رہائشی 35سالہ دل نواز ولد محمد نواز نے جھمرہ روڈ پر عارضی رہائش رکھی ہوئی تھی آج صبح ڈیوٹی پر جانے کیلئے موٹرسائیکل پر نکلا تو نگہبان پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں