فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی’ کوئی بھی کام جب آپ خلوص نیت اور بغیر کسی لالچ کے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے اور وہ انسان اپنے اہداف حاصل کر لیتا ہے’ میری خوش نصیبی ہے کہ میرے قائدین نے مجھے جو کام دیا میں نے اسے پوری محنت سے سرانجام دیا اور آج مجھے اس ایوارڈ کی صورت میں صلہ مل رہا ہے’ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چیئرمین لائزون کمیٹی برائے ٹریڈ رانا محمد سکندراعظم خاں نے FCCI کی سالانہ AGM تقریب میں نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس’ میاں جاوید اقبال اور سابق صدر فاروق یوسف شیخ کے ہاتھوں لائزون کمیٹی برائے ٹریڈ اور سالانہ تجدید ممبر شپ پر 151 ریکارڈ میٹنگز کرنے پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کیا’ رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ ایوارڈ صرف ایوارڈ نہیں ہوتا بلکہ وصول کرنے والے کے چہرے پر خوشی اور ایوارڈ دینے والی شخصیت کی خوشی بھی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے’ وہ اس لیے کہ دینے والا اس لیے خوش ہوتا ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ اس کے مستحق شخص کو میرٹ پر دیا ہے’ اس لیے جب بھی کام کرو جو آپ کی ذمہ داری لگے تو اس کو ایمانداری سے اخلاص سے نبھانے کی کوشش کرو اور اس نیت سے کرو کہ میرا رب مجھ سے راضی ہو جائے’ انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی ٹریڈرز سے میٹنگ کی تو انہیں FCCI کا ممبر ہونے کے فوائد سے آگاہ کیا’ میں نے انہیں بتایا کہ چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا کسی اعزاز سے کم نہیں’ چیمبر کا ممبر بننے کے کئی ایک فوائد ہیں’سکولوں’ کالجوں’ یونیورسٹیوں’ ایئرلائنز’ ریلویز’ مہنگے ترین ہسپتالوں سے اچھا خاصا ریلیف لے سکتے ہیں’ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کا ضامن ہے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ہم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نت نئے تجربات کر سکتے ہیں’ اس کے علاوہ چیمبر کے پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کے تحفظ اور سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کر سکتے ہیں’انہوں نے کہا کہ کاروبار کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا ضروری ہے’ اس موقع پر نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال نے رانا محمد سکندراعظم خاں کو کام کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی کہ ہم نے جو کام بھی رانا محمد سکندراعظم خاں کو دیا انہوں نے اسے پوری محنت’ ایمانداری سے نبھایا اور ہماری امیدوں پر پورا اترے’ آج ہم ان کو یہ ایوارڈ دیکر خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ایوارڈ واقعی حقدار کو دیا جا رہا ہے’ ہم امید کرتے ہیں کہ رانا محمد سکندراعظم خاں محنت اور لگن کے اس سلسلے کو جاری رکھے گا اور FCCI کی نیک نامی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے ہیں




