فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ ائیرایونیو سٹی میں 8ماہ کی حاملہ خاتون کی پراسرار موت معمہ بن گئی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع ائیرایونیو سٹی کی رہائشی عروج فاطمہ زوجہ اطہر علی جوکہ 8ماہ کی حاملہ تھی اپنے خاوند کیساتھ ہسپتال آ رہی تھی کہ راستے میں ہی پراسرار طور پر بے ہوش ہو گئی جسے ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ متوفیہ کے لواحقین اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچے تو پراسرار طور پر موت کا سن کر پولیس کو اطلاع کی تو تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




