لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ،3بیٹوں سمیت5افراد جاں بحق

لاڑکانہ /کراچی(بیورو چیف)لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور تین بیٹے بھی شامل ہیں ، فائرنگ سیا یک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رتوڈیرو میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ نے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے علاقے میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراد علی شاہ نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کیلئیمغفرت کی دعا کی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قبائلی تنازعات میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں