اینٹی کرپشن نے جعلسازی کے الزام میں ڈویلپر کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد ریجن نے گلشن حرم ولاز ہائوسنگ سوسائٹی کے مقدمہ میں نامزد ڈویلپر عبدالحفیظ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ڈویلپر عبدالحفیظ ولد سراج دین کے خلاف دھوکہ دہی’ فراڈ اور جعلسازی سمیت مختلف دفعات کے تحت 41/26 مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گلشن حرم ولاز ہائوسنگ سوسائٹی کی منظوری حاصل کرنے کے لیے ڈویلپر نے مبینہ طور پر جعلی رہن اور انتقال کی دستاویزات پیش کیں اور رہن کیلئے رکھے گئے پلاٹس کو بھی فروخت کر دیا اور بعدازاں مذکورہ سوسائٹی میں ترقیاتی کام بھی مکمل نہیں کروائے تھے۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمران عباس کی ٹیم نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں