سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن،3کمانڈرز سمیت8دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان(نامہ نگار) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے8دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی کے علاوہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں