ضد جیت گئی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) ایک بار پھر امن ہار گیا، ضد جیت گئی حکومت اپوزیشن مذاکرات بے نتیجہ ختم’ اچکزئی سہیل آفریدی نے اپنی قیادت کو نادم اور مایوس کر دیا۔ ہفتہ کی سہ پہر تین بجے سے آج رات کی صبح 3 بجے تک لگاتار 12 گھنٹوں پر محیط مذاکرات میں حکومت بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینے ہسپتال منتقل کرنے پر راضی ہو گئی تھی۔ صرف یہ شرط عائد کی تھی کہ پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کریں لیکن آفریدی اور اچکزئی نے ضد پکڑلی کہ پہلے خان سے ہم دونوں کی ملاقات کروائیں خان جو کہیں گے اس کے بعد ہم لانگ مارچ ختم کرنے یا پھر اسے جاری کرنے کا اعلان کرینگے۔ اس دوران وزیرداخلہ نے صدر مملکت اور رانا ثناء اﷲ نے وزیراعظم سے تین بار بات کی جنہوں نے حکومتی نمائندوں سے کہا کہ اگر وہ پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے تو پھر آ جائیں، بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں یوں مذاکرات ناکام ہو گئے اور ضد جیت گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں