سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹیFCCIحاجی محمد عابد کو دو ایوارڈ مل گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونیوالی اینول جنرل میٹنگ کے موقع پر سابق ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی FCCI حاجی محمد عابد کو دو ایوارڈ سے نوازہ گیا’ نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال نے حاجی محمد عابد کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک اور سیلاب زدگان کی شاندار خدمات سرانجام دینے پر انہیں دو ایوارڈ سے نوازا’ اس موقع پر سابق صدر FCCI فاروق یوسف شیخ بھی موجود تھے’ حاجی محمد عابد نے نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج میرے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے کہ مجھے میری محنت کا صلہ مل رہا ہے’ انہوں نے کہا کہ FCCI کا پلیٹ فارم چھوٹے تاجروں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں’ یہاں پر ہم اپنے مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں اور اپنی آواز باآسانی حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکتے ہیں’ FCCI کے پلیٹ فارم سے ہم اپنے کاروبار میں وسعت دینے کے نت نئے تجربات کرتے ہیں اور ہماری فیلوشپ میں اضافہ ہوتا ہے’ انہوں نے فیصل آباد کے تمام ٹیکس ہولڈر چھوٹے دکانداروں سے کہا کہ خود کو FCCI کا ممبر بنائیں اور باوقار شہری بنیں’ اس موقع پر نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال نے حاجی محمد عابد کی چیمبر آف کامرس کیلئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حاجی محمد عابد کی صورت میں ہمیں بہترین قاری کی خدمات حاصل ہے’ FCCI کی تقریبات میں حاجی محمد عابد تلاوت قرآن کریم سناکر ہمارے دلوں کو منور کرتے ہیں’ اس کے علاوہ سیلاب زدگان کیلئے حاجی محمد عابد کی خدمات شاندار رہی ہیں’ ہمیں امید ہے کہ حاجی محمد عابد مستقبل میں بھی چیمبر آف کامرس میں اپنی خدمات دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں