ملکی ترقی کیلئے نظام ری سیٹ کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی پارلیما نی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد تو صیف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وطن عزیز پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ری سیٹ کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ ملکی نظام فیل ہو چکا ہے اس کیلئے انتظا می امور میں بہتری اور چھوٹے صوبو ں کا قیام ضروری ہے اگر ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے بہتر بنانا چاہتے ہیں تو دنیا کے برابر بجلی ، گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںکاتعین ضرور ی ہے نیز مہنگے ترین پٹرول، ڈیزل سے مستقل بنیاد پر نجات کیلئے الیکٹر ک گاڑیوں کا آغاز کیا جائے بس ، ٹرک، کار ، جیپ ، موٹر سائیکل کو کم از کم 2030تک بجلی سے چلانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے دریں اثنا جو مصنوعات پاکستان میں امپورٹ کی جاتی ہیں اس کی آئندہ چار سال تک 90فیصد مینوفیکچرنگ کیلئے پلان تشکیل دیا جائے، اسی طرح سستی بجلی کی پیداوار کیلئے سولر ،ونڈ،پانی سے بجلی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی اس طرح پٹرول کا بل زیرو ہو جائے گا رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ اس وقت 2کروڑ 58لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں اس لئے تعلیمی نظام میں قدرے بہتری کیلئے ہر بچے کو سکول لانے کے ساتھ ساتھ ہر یونین کونسل میں ہائر سیکنڈری سکول ، کالج ، ہر تحصیل کی سطح پر طلبا و طالبات یونیورسٹی لازم ہے، اسی طرح محکمہ صحت کی کارکردگی میں بہتری لانا ہو گی، ہر دیہی علاقہ میں ڈسپنسری کا قیام ، ہر تحصیل کی سطح پر ایک اچھے ہسپتال اور یونین کونسل کی سطح پر چھوٹے ہسپتالوں کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں