مذاکرات کی ناکامی کی وجہ پی ٹی آئی کا رویہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ مذاکرا ت کی ناکامی کی اصل وجہ پی ٹی آئی کا رویہ ہے جو تعمیر کے بجائے نفرت اور سازش پر مبنی ہے۔حکومت نے قیام امن کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیامگرتمام معاملات طے ہونے کے بعد منحرف ہونے سے ثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کاشکارہے اس کا صفحہ پھٹ چکاہے-جلائو گھیرائو سے بانی پی ٹی آئی رہانہیں ہوں گے سڑکوں پر تماشے لگائے جائیں گے توقانون بھی حرکت میں آئے گا۔ جاری بیان میں ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی دلیل کی بجائے خود ذلیل ہونے کے فیصلے کرتی ہے منطق کی بجائے منفی رویے سے وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں