کاشتکار فصلوں کی باقیات نہ جلائیں کیونکہ یہ جرم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر زرا عت (توسیع)چوہدری خالد محمود نے جڑانوالہ موٹرو ے کے قریب قائم تین کوئیک رسپانس سنٹرز کا دورہ کیا اور سموگ کنٹرول کے لئے جاری سرگرمیو ں کا جائزہ لیا۔تینوں مراکز فعال پائے گئے جبکہ ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کے لئے واٹر بازرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر زراعت نے فیلڈ سٹاف اور سموگ کنٹرول کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور فصلوں کی باقیات جلانے کے تدارک اور سموگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات ہرگز نہ جلائیں کیونکہ یہ قانونی جرم ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں 15 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ،مقدمہ درج اور قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کاشتکار فصلوں کی باقیات کے بہتر انتظام کے لئے بیلر مشینوں کا استعمال کریں اور باقیات کو زمین میں شامل کریں۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے زمین کا نامیاتی مادہ اور زرخیزی متاثر ہوتی ہے جس سے پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ گندم کی کاشت کے لئے سپر سیڈر کا استعمال کریں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں اور ماحول کو سموگ و آلودگی سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں