فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے6افراد کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو1122 نے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواح 255 رب نواں پنڈ کے رمضان کے اہل خانہ 65سالہ الماس بی بی’ 40 سالہ شاہدہ بی بی’ 5سالہ حرم فاطمہ’ 26سالہ نوید اور 32سالہ ادریس نے دودھ پیا جسکی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ دودھ والے برتن میں مبینہ طور پر چھپکلی گر گئی تھی۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔




