فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ ملک عمران نے چار روز قبل معمولی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنیوالے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 30ستمبر کو 65 گ ب کا رہائشی محمد اسلم چائے کے ہوٹل پر دوست نعیم کے ہمراہ چائے پی رہا تھا کہ باتوں باتوں میں تلخ کلامی پر نعیم نے چھریوں کے وار کر کے دوست اسلم کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم محمد نعیم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




