پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف تاجروں کا احتجاج

پشاور ( بیورو چیف) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف اسمبلی چوک پشاور میں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلا دیے، مظاہرہن نے خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کرنے والے تاجروں نے ہاتھوں میں کالے رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، مختلف تاجروں کے وفود نے احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاج میں مختلف اقلیتی افراد، سیاستدان اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔ مظاہرین نے پختونخوا حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔تاجروں نے کہا کہ13سال ہوگئے ہیں کہ صوبائی حکومت نے عوام کو ایسے چھوڑ دیا ہے، حکومت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، صوبے میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی اور بے روزگاری بہت زیادہ ہوگئی ہے، جب سے سہیل آفریدی نے منصب سنبھالا تو صوبہ تباہی کی طرف گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں