کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ کس طرح ایک سادہ بیان کو توڑ مروڑ کر سنسنی خیز خبر بنا دیا جاتا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مبالغہ آمیز خبروں پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔نازش جہانگیر نے انسٹا اسٹوری میں اپنے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جانے اور توجہ حاصل کرنے والی سرخیوں کے لیے انہیں نئے انداز میں پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ میں بل گیٹس کی بیٹی ہوں، یہ نہیں بتایا میں نے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی ناراضی کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ مجھے اس ملک میں انٹرویوز دینا بالکل پسند نہیں، لوگ ایک سادہ سی بات کو کس طرح توڑ مروڑ دیتے ہیں، اسے مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹا کر ایسا پیش کرتے ہیں جس کا مقصد ہی کچھ اور تھا۔




