فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میٹرو بس پراجیکٹ روٹس کی زد میں آنیوالے 795 بڑے درختوں کی ری پلانٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں 222درخت ری پلانٹ ہو چکے جبکہ باغ جناغ میں مزید128پرانے در خت اس ہفتہ میں ری پلانٹ کر دیئے جائیں گے۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باغ جناح کا دورہ کیا اور درختوں کو ری پلانٹ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ باقی ماندہ درختوں کی تیزی سے ری پلانٹنگ کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہاہے۔




