غیر مشروط مذاکرات ہونگے تو فیصلے بھی بہتر ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو وزیراعظم میاں شہباز شر یف کی طرف سے لانگ مارچ ختم اور دوبا رہ مزاکرات کی پیشکش قبول کرنی چاہئے۔غیر مشروط مزاکرا ت ہوں گے تو فیصلے بھی بہتر ہوں گے۔جاری بیان میں انکاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے متفق نہ ہونے اور اپنے بانی کی رہائی کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے ایک قیدی کی رہائی کے لیے وزیراعلیٰ تحریک چلارہے ہیں انہیں سڑکوں پر آنے کی بجائے عدالت جانا چاہئے تھاقیام امن کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون بھی کرناضروری ہے-انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاست اور خیبر پختونخوا کامسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے مگرکے پی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق کی پالیسی پر عمل کرناکے پی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں