پی ٹی آئی حکومت کیساتھ دوبارہ مذاکرات کر لے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ دوبارہ بھی مزاکرا ت کرلے تو اسکی خواہش پوری نہیں ہو سکتی ایک قیدی کی رہائی کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے سب زیادہ متاثر خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال انتہائی ابتر اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔احتجاج کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض ارکان مشروط مذاکرات چاہتے ہیں مگر ایساممکن نہیں جب اسلام آباد کے قریب آئیں گے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے متحرک ہیں ریلی کی قیادت کرنے والے سب اپنے بانی کے ساتھ جیل میں ہوں گے-انہوں نے کہاکہ اب بھی پی ٹی آئی کے پاس موقع ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ دوبارہ مزاکرات کے لئے لانگ مارچ کو ختم کرکے بات چیت کرلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں