صفدرآباد(نامہ نگار)علامہ مولانا محمد تاج دین خالقی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک موئرخہ10 اکتوبر2026 ء بروز ہفتہ منعقد ہو رہا ہے ۔دن گیارہ بجے چادر پوشی ہو گی جبکہ بعد نماز ظہر قرآن خوانی ہو گی۔بعد نماز عشاء جامع مسجد خا لقیہ اردو ماڈل بازار صفدرآباد میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد ہو گا جس میں ملک بھر سے ثنا خوان مصطفیۖ اور علمائے 1اہل سنت شرکت کریں گے ۔پیر سید علی حسین شاہ آف حافظ آباد،محمد ادریس عطاری آف کراچی،صاحب زادہ خورشید خالق آف میر پورآزاد کشمیر،بلال امین قادری آف فاروق آبادتشریف لا رہے ہیں ۔پیر محمد فقیر سائیں سجادہ نشین آستانہ عالیہ رزاقیہ دیپال پور شریف اوکاڑہ محفل پاک کی زینت ہوں گے،محفل پاک کے تمام انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ پیر محمد ارشد جاوید خالقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ رزاقیہ تاجیہ صفدرآباد کر رہے ہیں۔محفل پاک میں حاضرین میں سے عمرہ کا ایک ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی نکالا جائے گا جو خوش نصیب ہو گا مدینہ شریف کا مہمان بنے گا۔محفل پاک میں آنے والے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں۔




