دھی رانی پروگرام میں مستحق خاندانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزاد ی کے مختلف انتظامی و ترقیاتی امور کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، پارکس اور وزیراعلی پنجاب کے خصوصی دھی رانی پروگرام کے انتظاما ت کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ صدارت دھی رانی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مستحق خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔بعدازاں انہوں نے چیف آفیسر علی رضا اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کونسل کی جاری ترقیاتی سکیموں اور شہر میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چک نمبر 732گ ب، 734گ ب، موضع جکھڑ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی اور ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے شہر کے مختلف پارکس کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے صفائی، گرین بیلٹس اور خوبصورتی کے انتظامات مزید بہتر بنانیکی ہدایت کی۔
اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں