انتشاری سیاست نے معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گز رہا ہے پی ٹی آئی کی انتہا پسند انتشاری سیاست نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے لوگ مہنگائی سے پہلے پریشان ا ب پی ٹی آئی کی دھرنہ سیاست نے کاروبار تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے فیڈریشن کے خلاف ہرزہ سرائی کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے خیبر پختونخوا ہ کے لو گوں کو کسی صورت بھی دہشتگردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ خیبر پختونخوا ہ دہشتگردی کی زد میں ہے اور صوبے کا وزیراعلی کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے۔ گزشتہ 13سال سے خیبر پختونخوا ہ کی قسمت میں دھرنے، جلسے،ریلیاں اور لانگ مارچ ہی ہیں جب صو بے میں امن و امان اور روزگار نہیں ہوگا تو وہاں کے لوگ امن اور روزگار کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کرینگے۔ جو حکومت اپنے ہی لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، اس کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں انہو نے کہا کہ سہیل آفریدی واحد وزیراعلی ہیں جو اپنے صوبے میں ہی لا ئولشکر کے ساتھ مارچ کر رہے ہیں۔ سرکاری وسائل کو جتھوں کی سیاست کے لیے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔ سہیل آفریدی نے صوبے میں قیامِ امن پر دہشتگردوں کو تحفظ دینے کو ترجیح دی ہے۔تاجر رہنماوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ اس وقت دہشتگردوں، منشیات فروشوں اور سمگلروں کے رحم و کرم پر ہے۔ خیبر پختونخوا ہ حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں