پشاور(بیوروچیف) صارف عدالت نے شہری کے ایزی پیسہ اکانٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کے خلاف دائر درخواست پر تحریری یکطرفہ فیصلہ جاری کردیا۔صارف عدالت کے جج نصر اللہ گنڈا پو ر نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو مدعی کے اکانٹ سے غیر قانونی طور پر منتقل ہونیوالے 40 ہزار روپے فوری واپس کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ذہنی اذیت، پریشانی اور قانونی اخراجات کے ازالے کے طور پر ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو 25 ہزار روپے بطور ہرجانہ مدعی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ بینک کی غفلت پر عدالت نے حکومت کو مزید 25ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کرنیکا حکم بھی دیا۔فیصلے کے مطابق دسویں جماعت کے طالب علم فہد الرحمان نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وہ 14 فروری کو گھریلو ضرورت کے لیے 50 ہزار روپے نکلوانے گیا تو اس کے اکانٹ میں صرف 11 ہزار روپے موجود تھے۔
ا




