شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام متعلقہ ادارے مضبوط انداز میں کام کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق میونسپل سروسز اور عوامی سہولیات میں بہتری کیلئے اقداما ت جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر نگرانی میونسپل سروسز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی، ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں میونسپل سروسز، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو شہباز چوک کی خوبصورتی، تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک اور عوامی سہولیات میں بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں دو رویہ سڑک پر شجرکاری، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بہتری اور گرین بیلٹس کی صفائی و خوبصورتی کے امور بھی زیر غور آئے۔ ٹیکو پارک اور بلال پارک میں جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں گرین بیلٹس کی صفائی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔جبکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں حائل مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی سہولیات میں بہتری اور شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے جاری اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے اور فیلڈ میں عملی پیش رفت کو یقینی بنایا جاے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں