ای رجسٹریشن اور فرد کے اجراء کی سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے،کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈویژ ن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ شہریوں کو ریونیو سروسز کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ای رجسٹری اور فرد کے اجراء کی سروس کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آئے اور انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ یہاں ای رجسٹری، فرد کے اجراء اور ریونیو سروسز کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رانا نوید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے ای رجسٹری، فرد کے اجراء سمیت دیگر ریونیو سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریونیو سروسز کی فراہمی، شہریوں کو درپیش مسائل اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران ریونیو سروسز کی مؤثر نگرانی اور بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں